ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گڑگاؤں: تنخواہ دینے میں ناکام رہی کمپنی، ملازمین کے لئے کی شیئر کی پیشکش

گڑگاؤں: تنخواہ دینے میں ناکام رہی کمپنی، ملازمین کے لئے کی شیئر کی پیشکش

Fri, 25 May 2018 23:43:03    S.O. News Service

گڑگاؤں،25؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) گڑگاؤں کی ایک کمپنی نے تنخواہ دینے کی اہل نہ ہونے پر اپنے سینکڑوں ملازمین کو شیئر دینے کی پیشکش کی ہے۔کمپنی ایسٹ مین آٹو اینڈ پاور لمیٹڈ نے آج کہا کہ معاوضہ کے طور پر اس نے ملازمین کو کمپنی کے شیئردینے کی پیشکش کی ہے۔یہ ایک اسٹارٹ اپ کمپنی ہے۔اس طرح کی منصوبہ بندی لانے والی وہ شاید پہلی کمپنی ہے۔کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر شیکھر سنگھل نے کہا کہ ابتدائی دنوں میں ہی کمپنی کے پاس معقول رقم نہیں ہے اور اس وجہ سے ملازمین کے لئے ملازم اسٹاک ملکیت منصوبہ (ای ایس او پی )پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہمارا خیال ای ایس او پی کے ذریعے قابل لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنا ہے، جس میں کل وقتی ملازمین کو معاوضہ کے حصے کے طور پر شیئرملتے ہیں۔یہ ملازمین کے اہم شراکت کا انعام ہے۔ شروعات میں اس منصوبہ کے تحت 15 فیصد ملازمین کو دیئر دئیے گئے ہیں۔کمپنی جلد ہی تمام ملازمین کے لیے منصوبہ بندی شروع کرنے کی تیاری میں ہے۔


Share: